مریم نفیس کے نئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کو گرویدہ بنا لیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کے نئے فوٹو شوٹ نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
معروف اداکارہ مریم نفیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر لندن میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
رات کے وقت لندن میں کیے گئے فوٹو شوٹ میں مریم نفیس سیاہ لباس زیب تن کیے ہوئے مختلف پوز دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
مداحوں کی جانب سے مریم نفیس کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے اور ان پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔