ڈرامہ 'بسمل' کی معصومہ حقیقت میں بالکل معصوم نہیں: حریم فاروق

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ ڈرامہ بسمل میں معصومہ کا کردار کرنے والی لڑکی کہیں سے بھی معصوم نہیں ہے۔

ان دنوں نجی ٹی وی پر ڈرامہ سیریل " بسمل " نشر ہو رہا ہے جس میں اداکارہ حریم فاروق ولن کے طور پر معصومہ نامہ لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کے ساتھ ساتھ اپنے ڈرامے بسمل سے متعلق بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے بتایا کہ جب مجھے مذکورہ ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی تب میں بطور پروڈیوسر مصروف تھی، میں نے ڈرامے کی مکمل کہانی پڑھے بغیر صرف کاسٹ میں نعمان اعجاز اور سویرا ندیم کو دیکھتے ہی کام کرنے کی حامی بھرلی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے ڈرامے میں ولن کا کردار دیا گیا، میں نے پہلے ہی سوچ لیا تھا کہ منفی کردار کو دل سے کروں گی لیکن جب میں نے کام شروع کیا تو مجھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس طرح کا کردار ہے۔

حریم فاروق نے مزید بتایا کہ ڈرامے میں میرا بطور ولن کردار اس طرح کا ہے کہ کسی کو جلدی سمجھ نہیں آئے گا، ڈرامے میں کردار کا نام بھی معصومہ رکھا گیا ہے لیکن درحقیقت وہ کہیں سے بھی معصوم دکھائی نہیں دیتی۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل "بسمل" میں حریم فاروق نے غریب اور شاطر لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو اپنے باس سے دولت کی خاطر شادی کرلیتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں