یوٹیوبر رجب بٹ کا اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی کا اعلان
لاہور: (ویب ڈیسک) یوٹیوبر رجب بٹ نے اہلیہ ایمان فاطمہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
رجب بٹ مشہور یوٹیوبر اور فیملی وی لاگر ہیں وہ اپنے وی لاگ اور ذاتی زندگی کی وجہ سے آج کل شہ سرخیوں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے 2024 میں اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی کی جس کی تقرییبات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
جوڑے کو شادی پر مبارکبادیں وصول ہوئیں لیکن دونوں کے معاملات میں تلخیاں شروع ہوگئیں اور یوٹیوبر پر دوسری لڑکی کے ساتھ تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا، ایمان کے بھائی نے ویڈیو میں رجب بٹ پر اہلیہ کو اس وقت دھوکا دینے کا الزام لگایا تھا جب وہ حاملہ تھیں۔
اب حالیہ پوڈ کاسٹ میں رجب بٹ نے کہا کہ میری اس شادی سے بس ہوچکی ہے، اب اس رشتے کو بچانے کے لیے مزید کوئی کوشش نہیں کروں گا، میں منافقت کی دوستی اور رشتہ نہیں چلا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کیوان میرا بیٹا ہے اور ہمیشہ رہے گا، میرا جو کچھ بھی ہے وہ بیٹے کا ہے مجھے اس سے ملنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
یوٹیوبر نے کہا کہ اہلیہ نے مبینہ طور پر میری والدہ پر پرفیوم چوری کا الزام لگایا اور بہت سے میسجز ایسے ہیں جو میں شیئر نہیں کرسکتا، میں 30 سال کے والدین پر ایک سال کی بیوی کا انتخاب نہیں کرسکتا۔