بلوچستان میں تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

پاکستان

کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت بلوچستان صوبے میں تعلیمی ادارے بند نہ کرنے پر متفق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند اور پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان کاکہنا ہے کہ این سی او سی کے گائیڈ لائن کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس کا تناسب غیر معمولی سنگین نہیں۔ چیف سیکرٹری آفس تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیتا رہے گا۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق حکمت عملی کی تشکیل کے لئے محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم ایک پیج پر ہیں۔ وزیر اعلی جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی حکومت کورونا وائرس حکمت عملی کے تحت معمولات زندگی کی بحالی کےلئےکوشاں ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی مشاورت سے تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کے تحت تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں