فی تولہ سونا مزید 500 روپے سستا

تجارت

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر سونے کی قیمت تیزی سے نیچے آنے لگی، قدر مزید 500 روپے گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر گر گئی،قدر ایک ہزار 796 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صراہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، گوجرانوالا، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی دیکھی گئی اور ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 350 روپے ہوگئی ہے۔

مزید برآں 10گرام سونےکی قدر 450 روپےکم ہوکر 93 ہزار 750 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، فی تولہ، دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1460 روپے اور 1251.71 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں