بیروت دھماکوں کو ایک برس مکمل ہو نے پر متاثرین کے مظاہرے

دنیا

بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں بیروت دھماکوں کو ایک برس مکمل ہو نے پر متاثرین نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے، افسوس ناک واقعے میں 218 افراد جاں بحق اور سات ہزار 5 سو زخمی ہوئے تھے۔

دارالحکومت بیروت میں دھماکوں کے متاثرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین نے لبنانی پرچموں کے علاوہ جاں بحق ہونے والے رشتے داروں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ پولیس نے احتجاج کرنے والوں پر آنسو گیس کے شیل پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں، جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

گذشتہ سال بیروت کے ساحل پر ہونے والے دھماکوں میں 218 افراد جاں بحق اور سات ہزار 5 سو افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ اربوں ڈالر کی جائیدادیں برباد ہو گئی تھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں