وزیراعظم کے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے استعفیٰ دے دیا

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفی منظور کرلیا۔

کابینہ ڈویژن نے استعفے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم تابش گوہر کی کارکردگی سے مطمن نہیں تھے جبکہ وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر سے بھی تابش گوہر کے اختلافات تھے۔ کچھ عرصہ قبل بھی تابش گوہر نے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا تاہم وزیر اعظم نے تابش گوہر کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

  خیال رہے تابش گوہر کو معاون خصوصی توانائی تعینات کیا گیا تھا۔ تابش گوہر 7 سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم 2015 میں وہ مستعفی ہوگئے تھے۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں