افغانستان میں چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، 5 افراد ہلاک

دنیا

کابل: (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی حکومت آنے کے بعد مسلح افراد کے حملے بڑھنے لگے، جلال آباد ایک مرتبہ پھر چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے علاقے جلال آباد میں ایک چیک پوسٹ پر رکشے میں سوار مسلح افراد نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے 5 افراد موقع پر ہی چل بسے، ان میں 2 چیک پوسٹ کی حفاظت پر مامور طالبان اہلکار تھے۔ 4 افراد زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

دوسری جانب جلال آباد میں ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو طالبان اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاحال جلال آباد چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں