شمالی کوریا کا آبدوز سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

دنیا

پیانگ یانگ: (دنیا نیوز) شمالی کوریا نے آبدوز سے فائر کیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، جاپان اور جنوبی کوریا نے اس پر تشویش کا اظہار کیا۔

شمالی کوریا نے جاپانی سمندر میں آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا، جاپان کے وزیر اعظم نے میزائل تجربے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیا ہے، جنوبی کوریا نے کہا کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں