اسلام نے عورت کو سب سے زیادہ حقوق اور اختیارات دیئے:حریم شاہ

تفریح

لاہور:(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاک سٹار اور ٹی وی میزبان حریم شاہ نے کہا ہے کہ اسلام نے عورت کو سب سے زیادہ حقوق اور اختیارات دیئے گئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں  میرا جسم میری مرضی  کے نعرے کے خلاف اور فیمنزم کے بارے بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ اگر کسی عورت کو شادی کے بعد شوہر کا کھانا گرم کرنا اور کپڑے دھونا پسند نہیں تو ایسی خاتون کو شادی ہی نہیں کرنی چاہیے۔

ٹک ٹاک سٹار کا مزید کہنا تھا کہ شوہر اپنی بیوی کا ’مجازی خدا‘ ہوتا ہے اور اس کی خدمت و احترام کرنا اس پر فرض ہے ،اگر وہ ایسا نہیں کر سکتی تو ایسی خاتون کو زندگی بھر کنوارہ رہنا چاہیےاور اسے شادی ہی نہیں کرنی چاہیے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ ٹاک پر وائرل ہونے کے بعد سب سے پہلے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کی ایک کمپنی نے کام دیا اور میری پہلی کمائی6لاکھ روپے تھی۔

حریم شاہ نے بتایا کہ اگر انہیں کبھی مستقبل میں کوئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع ملے تو وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی اور انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ بلاول کو قرار دیا۔

حریم شاہ نے شو کے دوران شیخ رشید کو کال کی اور بتایا کہ وہ ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ ان کا فون اٹھاتے ہیں۔ شو میں حریم شاہ نے مفتی قوی کو بھی فون کیا لیکن انہوں نے بات نہیں کی۔

اسی طرح انہوں نے ماضی میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تصویر کھچوانے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حصہ رہ چکی ہیں اور اب بھی انہیں سپورٹ کرتی ہیں۔

ان کے مطابق انہوں نے ایک تقریب کے دوران وزیر اعظم کے ساتھ تصویر کھچوائی تھی، جس پر عمران خان نے تو انہیں کچھ نہیں کہا مگر دوسرے لوگوں نے انہیں بہت کچھ کہا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں