سوڈان میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 7 مظاہرین ہلاک

دنیا

خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈان میں سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر فائرنگ کر کے سات افراد کو ہلاک کردیا۔

دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد نے جمہوریت کی بحالی کیلئے مظاہرہ کیا، سابق وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک کے حامیوں نے ایوان صدر کی جانب جانے کی کوشش کی تو سکیورٹی فورسز نے برا ہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔

مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملٹری کونسل سویلین حکومت کو اقتدار منتقل کرکے سیاست سے الگ ہو جائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں