یوراج سنگھ اور ہیزل کیچ کے گھر ننھے مہمان کی آمد مداحوں کی مبارکباد

تفریح

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ اور سابق بالی وڈ اداکارہ ہیزل کیچ کے گھر بیٹے کی پیدائش پر مداحوں نے مبارکباد دیتے ہوئے بھرپور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوراج سنگھ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے پرستاروں کو بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔ ان کی اہلیہ ہیزل کیچ اور ننھے مہمان دونوں کی صحت تسلی بخش ہے۔ یوراج اور ہیزل نے دوستوں، رشتے داروں اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ یوراج اور ہیزل سال 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ کرکٹر نے شادی کے 3 سال بعد ہی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ ہیزل کیچ ریئلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن میں شریک ہوئی تھیں جبکہ انہوں نے چند ایک بالی وڈ فلموں میں بھی کردار ادا کئے ہیں تاہم وہ مختلف برانڈز کی اشتہاری مہم میں بھی دکھائی دیتی ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں