رہنما تحریک انصاف حنید لاکھانی انتقال کر گئے
کراچی: (دنیا نیوز) معروف سماجی شخصیت اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما حنید لاکھانی مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حنید لاکھانی کافی دنوں سے ڈینگی وائرس میں مبتلا تھے اور علاج بھی جاری تھا تاہم وہ دوران علاج ہی دم توڑ گئے، جن کی نماز جنازہ بعد نماز عصر ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
حنید لاکھانی کے انتقال پر پی ٹی آئی کراچی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حنید لاکھانی رحم دل اور خوش مزاج طبعیت کے مالک تھے، جن نے سماجی و سیاسی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔