شام میں مغربی قوتیں اجارہ داری قائم کررہی ہیں: ایرانی وزیرخارجہ
بیجنگ: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ سردار عباس عراقچی نے کہاکہ شام میں مغربی قوتیں اجارہ داری قائم کررہی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ سردار عباس عراقچی نے چین کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شامی عوام سے فیصلوں کا حق سازشوں سے چھینا جارہا ہے، شام کے مستقبل کا فیصلہ بیرونی مداخلت سے پاک ہونا چاہیے۔
سردار عباس عراقی نے مزید کہا کہ ایران شام کی سلامتی اور خودمختاری کا حامی ہے۔