اسرائیل کی صنعاء پر دوسرے روز بھی بمباری، متعدد شہری جاں بحق اور زخمی

صنعاء (دنیا نیوز) اسرائیل نے یمنی دارالحکومت صنعاء میں دوسرے دن بھی بمباری کی جس کے باعث متعدد شہری جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔

حوثی ترجمان کے مطابق اسرائیل رہائشی علاقوں کو نشانہ بنارہا ہے، شہدا اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ گزشتہ روزاسرائیلی حملے میں زخمی افراد کو یمن سے نکال لیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز اسرائیلی حملے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں