چین میں بس کو حادثہ: 27 افراد ہلاک اور 20 زخمی
شنگھائی:(دنیا نیوز) چین میں بس حادثے میں 27 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے۔
چینی پولیس کے مطابق حادثہ غی ژو صوبے کے علاقے کینان پر پیش آیا، ہائی وے پر 47 افراد کو لے کر جانے والی بس تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق چین میں اس سال کا یہ بدترین حادثہ ہے جس میں دو درجن سے زائد افراد کی جان چلی گئی۔