رانا ثناء کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف سے جاری ہوئے: مریم اورنگزیب
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری کو افراتفری پھیلانےکی سازش قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے۔ یہ انتشار،فساد، افراتفری پھیلانےکی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ،قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے۔
رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری عمران خان کے خوف کی وجہ سے جاری ہوئے .انتشار،فساد، افراتفری پھیلانےکی سازش ہے تاکہ فارن ایجنٹ جھوٹے کی کرپشن ،قومی سلامتی سے کھیل اور عوام کو بیوقوف بنانے کی چالوں سے توجہ ہٹائی جا سکے.عمران کے حکم پر وفاق پر حملہ کرنے کی تیاری ہے
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) October 8, 2022