20 دسمبر سے قبل اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا: عمران خان
لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 20 دسمبر سے قبل اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کر دیا جائے گا۔
لاہور میں عمران خان کے زیر صدارت ساہیوال سرگودھا ڈویژن اور میانوالی اراکین اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، دونوں ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان نے اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے کی توثیق کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہماری سیاست ملک سے بالاتر نہیں، پی ڈی ایم حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا، 20 دسمبر سے قبل اسمبلی تحلیل کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ق لیگ اہم اتحادی ہے، انہیں اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، مسلم لیگ ق اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، اسی ماہ اسمبلی تحلیل ہونے جارہی ہے، اس موقع پر تمام ارکان اسمبلی نے عمران خان کے فیصلے کی توثیق کی ہے۔