بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بارش کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بارش کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں 24 گھنٹے میں 154 ملی میٹر بارش ریکارڈ گئی ہے۔

شدید بارش سے شہر کے کئی حصے ڈوب گئے، نئی دہلی کی سڑکیں، گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ آندھی اور طوفان سے مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پانی جمع ہونے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہے، ٹریفک جام، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے پیلی وارننگ جاری کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں