دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، زمیندارہ بند ٹوٹ گیا، فصلیں تباہ

لیاقت پور: (دنیا نیوز) دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے سے زمیندارہ بند ٹوٹ گیا، سیکڑوں پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

بند ٹوٹنے کے باعث سیلابی پانی بیٹ آہیر، بیٹ مراد، بیٹ بھتڑ میں داخل ہو گیا، سیلاب کے باعث کپاس، تل، مکئی اور چارہ جات کی فصلیں تباہ ہو گئیں۔

انتظامیہ کی جانب سے کوئی داد رسی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں