بہاولنگر: سیلابی پانی میں سیلفی بناتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے، ایک جاں بحق

بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقے میں نوجوانوں کو سیلابی پانی میں سیلفی بنانے کا جنون مہنگا پڑ گیا۔

مومیکا روڈ پر سیلفی بناتے ہوئے 3 نوجوان لڑکے سیلابی پانی میں ڈوب گئے، دو کو ریسکیو ٹیموں نے پانی سے زندہ نکال لیا ہے۔

12 سالہ عثمان نامی لڑکا سیلابی پانی میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا، عثمان کی لاش کی کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں