مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا گیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران حکومت نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے ستائے عوام پر تیسرا پٹرول بم گرا دیا، قیمت میں 26 روپے 2 پیسے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے ہوگئی ہے۔
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) September 15, 2023
وزارت خزانہ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل 17 روپے 34 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے ہوگئی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔
یاد رہے کہ 31 اگست کو پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 91 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔