عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا معائنہ مکمل، ٹیم واپس روانہ ہوگی
راولپنڈی:(دنیا نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل میں آنکھوں کا معائنہ مکمل کر لیا گیا، طبی ٹیم واپس روانہ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق مختلف ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل ضروری طبی سامان کے ہمراہ پہنچی تھی، طبی ماہرین میں ڈاکٹر رفاق، ڈاکٹر سکندر، ڈاکٹرعارف بھی شامل تھے۔
اِسی طرح ٹیکنیشن بھی 5رکنی ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ تھے، ڈاکٹروں نے تقریبا ایک گھنٹہ تک اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹروں کی ٹیم مختلف طبی آلات اور ادویات بھی ساتھ لے کر آئی۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا مزید کہنا تھا کہ سخت سکیورٹی انتظامات میں میڈیکل بورڈ کی نگرانی میں آنکھوں کا تفصیلی چیک اپ کیا جب کہ طبی ٹیم کی رپورٹ جلد رپورٹ حکومت کے والے کرے گی۔