سندھ جلد آئی ٹی اور اے آئی کا مرکز بنے گا: کامران خان ٹیسوری

کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے، سندھ جلد آئی ٹی اور اے آئی کا مرکز بنے گا۔

آئی ٹی انٹری ٹیسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ ہماری بیٹیاں اور بیٹے باصلاحیت ہیں، مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ معرکہ ترقی، معرکہ معیشت، معرکہ آئی ٹی اور اے آئی میں بھی کامیابی حاصل کریں گے، گورنر ہاؤس نوجوانوں کی آئی ٹی و اے آئی تعلیم میں ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ وفاقی وزیر شزا فاطمہ کا شکریہ، سندھ کو 4 ارب روپے کی انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی کا تحفہ دیا، بدین اور سانگھڑ میں جدید آئی ٹی منصوبے فعال ہو رہے ہیں۔

گورنر سندھ نے پورے سندھ میں آئی ٹی کا مضبوط جال بچھانے کے عزم کا اظہار کیا، اس موقع پر وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں