اس پچ پر 155 رنز بہت تھے ہم نے 175 رنز بنا لئے: سوریا کمار یادیو
کولمبو: (دنیا نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ اس پچ پر 155 رنز بہت تھے ہم نے 175 رنز بنا لئے۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا کہ ہم جس طرح کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے ویسے ہی کھیلی۔
بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ایشان کشن نے اچھا سکور کیا، واضح رہے کہ بھارت کے ایشان کشن مین آف دی میچ قرار پائے۔
بھارت نے میچ جیتنے کے بعد سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
واضح رہے کہ بھارت نے ایک بار پھر گرین شرٹس کو ورلڈ کپ میں ہرا دیا، پاکستان کا ٹاپ آرڈر نہ چلا، مڈل آرڈر میں بھی صرف عثمان اچھا کھیل سکے۔