کراچی: پولیس نے آر جے مال میں آتشزدگی کے 5 ذمہ داروں کو حراست میں لے لیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے آر جے مال میں آگ لگنے کے معاملے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے، حادثے کے ذمہ دار 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زیرحراست افراد میں سافٹ ویئر ہاؤس کے مالک سمیت انتظامیہ کے افراد بھی شامل ہیں، پولیس نے مال کے سکیورٹی انچارج کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ چوتھی منزل پر کال سینٹر اور سافٹ ویئر ہاؤس موجود تھا، بلڈنگ میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں، حادثے میں 11 افراد موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں