کامران، راؤ افتخار اور سلمان بٹ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ مقرر
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ ممبرز کی تقرری کردی۔
سابق کرکٹرز کامران اکمل، راؤ افتخار انجم اور سلمان بٹ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے کنسلٹنٹ مقرر کیے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق تینوں کنسلٹنٹ فوری طور پر کام کا آغاز کریں گے، پہلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچز کی سیریز ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سلیکشن ڈیوٹی نہ ہونے پر تینوں کنسلٹنٹ سکلز کیمپ کی اضافی ذمے داریاں بھی نبھائیں گے۔