پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان

پرتھ: (دنیا نیوز) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا، 14 رکنی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔

آسٹریلین نیشنل سلیکشن پینل کے سربراہ جارج بیلے کے مطابق 14 رکنی آسٹریلین سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

جارج بیلے کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں موجودہ گروپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، اعلان کردہ ٹیم میں شامل 14 میں سے 13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح سکواڈ کا حصہ تھے جبکہ لانس مورس کو کمر کی انجری سے مکمل صحت یابی کے بعد دوبارہ سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں