پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر نہیں بننا چاہیے: امریکی صدر جوبائیڈن

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ پیوٹن کو روس کا دوبارہ صدر نہیں بننا چاہیے۔

جوبائیڈن نے یوکرین کے لئے نئی امداد کے اعلان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پیوٹن کو صدر بننے کی اجازت نہیں دے سکتے، اگر پیوٹن صدر بنا تو نیٹو ممالک پر حملے ہوں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے ریپبلکنز کو پیوٹن کے خلاف مل کر چلنے کی پیشکش بھی کر دی۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یو اے ای کے دورہ کے دوران اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی، اس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوج کی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، روس یوکرین جنگ کے علاوہ مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں