وطن واپس جانے والے افغان باشندوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کا انخلا تاحال جاری ہے، گزشتہ روز مزید 2 ہزار 121 افغان شہری اپنے وطن واپس چلے گئے، افغانستان جانے والوں میں 498 خواتین، 634 مرد اور 989 بچے شامل تھے۔

گزشتہ روز 87 گاڑیوں کے ذریعے 186 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی۔

واضح رہے کہ اب تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 21 ہزار 101 غیر قانونی افغان باشندے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں، واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں