دورہ آسٹریلیا، قومی کرکٹ ٹیم کینبرا سے پرتھ پہنچ گئی

پرتھ: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم آج پرتھ میں آرام کرے گی، شاہین کل واکا گراؤنڈ میں صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ٹریننگ کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ میں 14 دسمبر سے کھیلا جائے گا، قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

قبل ازیں پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلا جانے والا چار روزہ پریکٹس میچ بارش کے باعث ڈرا ہو گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں