روٹھی بیوی کو منانے آئے شوہر نے فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد قتل کر دیئے
سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے نواحی علاقے 92 موڑ پر ناراض بیوی کو منانے کے لئے آنیوالے شوہر کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد قتل جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
پولیس کے مطابق امیر نامی شخص اپنی بیوی کو منانے کے لیے 92 موڑ آیا تھا، روٹھی بیوی کے انکار پر محمد امیر نے فائرنگ کر دی جس سے اسلم اور رضوانہ بی بی جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ سے مریم نامی خاتون شدید زخمی ہو گئی، جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کرر دیا گیا ہے، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے وقوعہ کی تفتیش شروع کر دی۔