دکی: بارش کے باعث کمرے کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق

دکی: (دنیا نیوز) کمرے کی چھت گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

مائینز ذرائع کے مطابق معراج کول ایریا میں بارش کے باعث کمرے کی چھت گری، کمرے میں موجود پانچوں مزدور موقع پر ہی دم توڑ گئے، اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

لاشوں کو ہسپتال پہنچا کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں