چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی کیس کی سماعت آج

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 9 اپریل کو ہونیوالے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں آئین کے آرٹیکل 60 کی خلاف ورزی کی گئی، الیکشن کمیشن کا عین وقت پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرانا قابل تشویش ہے

درخواست میں استدعا کی گئی کہ 9 اپریل کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے انتخابات کو آئین کے برخلاف ہونے پر کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ سرگودھا کی رہائشی عشبہ کامران نے آرٹیکل 6 کی کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں