گرین لائن میٹرو بس کا توسیعی کام مکمل، ٹریفک مسائل حل کریں: وزیراعظم کو میئر کراچی کا خط

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے خط لکھ کر گرین لائن میٹرو بس کے توسیعی کام مکمل نہ ہونے پر تشویش سے آگاہ کر دیا۔

مرتضیٰ وہاب نے لکھا کہ لاکھوں افراد روزانہ ایم اے جناح روڈ کی ابتر صورتحال سے متاثر ہو رہے ہیں، وفاق کے زیرانتظام ایس آئی ڈی سی ایل نے تاحال گرین لائن میٹرو بس منصوبہ مکمل نہیں کیا۔

میئر کراچی نے کہا کہ آپ کی لیڈر شپ میں بالخصوص لاہور اور عمومی طور پر پاکستان کو ترقی ملی، شہبازشریف کی اپروچ اور سوچ کی وجہ سے لاہور ترقی کرگیا، مرتضیٰ وہاب نے خط میں کراچی میں ٹریفک مسائل کے خاتمے کیلئے کردار ادا کرنے کی بھی درخواست کی۔

خط کے متن میں کہا گیا کراچی میں ٹریفک مسائل کے حل کیلئے لیاری ایکسپریس وے پر کراچی پورٹ سے اندرون ملک جانے اور آنے والی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائے۔

خط میں لکھا گیا پورٹ سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ہیوی ٹریفک شہر کی مختلف شاہراہوں سے گزرتی ہے جس کے باعث شہر کی مخللف سڑکوں پر ٹریفک جام رہتا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں