غزہ جنگ کیخلاف نوجوانوں کا احتجاج، اسرائیل کا ہولوکاسٹ دن منانے کا فیصلہ

نیویارک: (ویب ڈیسک) فلسطینیوں کی حمایت کیلئے یورپ اور امریکا میں نوجوانوں کے احتجاج کا اثر زائل کرنے کیلئے اسرائیل نے ہولوکاسٹ کا دن منانے کا فیصلہ کر لیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری جنگ کے 7 ماہ مکمل ہونے پر پہلی بار فیصلہ کیا ہے کہ  اسرائیلی ہولو کاسٹ  کی یاد میں دن منایا جائے گا، یہ فیصلہ اسرائیل کی حمایت میں عالمی سطح پر اضافے کی ضرورت کی حکمت عملی اور یہودیوں کی مظلومیت کے تاثر کو گہرا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

ہولوکاسٹ کی یادیں تازہ کرنے کا یہ دن اتوار کی شام سے اسرائیل میں شروع ہو گیا جبکہ دنیا کے دوسرے ملکوں میں رہنے والے یہودی بھی اس ہولو کاسٹ کی یاد منانے کیلئے اس کا اہتمام کریں گے۔

ہولوکاسٹ کی یاد منانے کا فیصلہ یورپ میں نوجوان نسل کی غزہ جنگ کے بارے میں آنے والے رد عمل اور ہولوکاسٹ کے تصور سے پیچھے ہٹ جانے کے ماحول میں ضروری ہو گیا تھا کہ نئی نسل کو یہودیوں کا پچھلے صدی کا تعارف کرایا جائے کہ انہوں نے بڑی مظلومیت کی زندگی گزاری تھی، اس لیے انہیں غزہ جنگ کے تناظر میں نہ دیکھا اور سمجھا جائے۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں