حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

تل ابیب: (ویب ڈیسک) حزب اللہ نے اسرائیل پر ڈرون حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس میں کم سے کم 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے میتولا نامی شمالی قصبے میں ڈرون حملہ کیا، حملے میں اسرائیلی فوج کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 اہلکار ہلاک اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

اسرائیلی فوج نے ڈرون حملے میں دو اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ لبنان سے حزب اللہ نے کیا ہے جس کا بدلہ لیں گے۔

خیال رہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل کی سرزمین پر حملے پر صیہونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو نے حزب اللہ پر معاونت کا الزام عائد کرکے سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دی تھی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں