وزیر خزانہ سے غیرملکی وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر زور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سٹی بینک کے ایم ڈی کی سربراہی میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کاروباری ماحول کی ترقی کیلئے پر عزم ہیں، گزشتہ 10 مہینوں کے دوران پاکستان کے معاشی رجحانات میں بہتری آئی، مثبت معاشی اشاریوں سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت میں مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے غیرملکی وفد نے پاکستان کے معاشی استحکام کی جانب گامزن پیشرفت سے آگاہ کیا اور کا ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر زور دیا، سرمایہ کاروں کے وفد نے سٹریٹجک شراکت داری اور اقتصادی ترقی میں مدد کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں