پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

ڈبلن: (ویب ڈیسک) پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7 بجے ڈبلن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کا ڈبلن میں پہلا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں پاکستانی کرکٹرز نے بھرپور حصہ لیا جبکہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی آئرلینڈ کا ویزا ملنے کے بعد آئر لینڈ چلے اور وہ دوسرے، تیسرے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں