عید کے تینوں روز آلائشوں کو بروقت اور مجوزہ طریقے سے ٹھکانے لگائیں گے: مرتضیٰ وہاب

کراچی: (دنیا نیوز) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ضلع شرقی اور وسطی کے بعد ضلع غربی پہنچ گئے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز شاہ اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے، مرتضی وہاب نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیا، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کا عزم کیا ہے۔ عوام اور بلدیاتی عملے کے بھرپور تعاون سے عید  کے تینوں روز کام جاری و ساری رہے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ آلائشوں کو بروقت اور مجوزہ طریقے سے ٹھکانے لگائیں گے، تمام کلیکشن پوائنٹس پر آلائشیں ٹھیک طریقے سے جمع کی جارہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں