ٹی 20 رینکنگ: ٹریوس ہیڈ نے سوریا کمار سے پہلی پوزیشن چھین لی

دبئی :(دنیا نیوز) آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی، ٹی ٹوئنٹی کی بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو سےآسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے پہلی پوزیشن چھین لی۔

بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی بھی ایک ،ایک درجہ تنزلی ہوئی۔

بابر اعظم تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے، محمد رضوان چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے، جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں