اٹک: ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں تصادم ، 5 افراد جاں بحق

اٹک: (دنیا نیوز) اٹک کے قریب ہکلا انٹر چینج ڈی آئی خان موٹروے پر ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے دوران 3 خواتین سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونیوالوں میں ریسکیو اہلکار عمران بھی شامل ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ایمبولینس مریض کو جنڈ سے بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کرنے جا رہی تھی کہ آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں