نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ کی ملاقات

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک چین ہمہ موسمی سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا اعادہ کرتے ہوئے فریقین نے وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران طے پانے والے دوطرفہ اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار اور چینی سفیر نے چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں