آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو: محسن نقوی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز آلائشیں اٹھانے کے لئے بھر پور ایکشن کیا، چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی نگرانی میں زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے کے کام میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو، عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز اسلام آباد کے تمام علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کسی بھی عوامی شکایت پر بلا تاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں