حکومت معاملات سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے: احمد اویس، پابندی کا فیصلہ عدالت کریگی: جاوید لطیف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس نے کہا کہ پابندی کی باتیں کرکے حکومت معاملات سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما احمد اویس نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے ایم این ایز کو خوفزدہ کرنے کی کوشش ہے۔

احمد اویس نے مزید کہا کہ نومئی کے واقعات کو سوا سال ہو گیا ابھی تک ٹرائل مکمل نہیں ہوا، تحریک انصاف تین کروڑ لوگوں کے ووٹ لیکر آئی ہے، یہ پابندی والا ریفرنس پہلے کیوں نہیں آیا۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پریس کانفرنس سے پہلےعوام، کابینہ کو اعتماد میں لیا جائے، تحریک انصاف میں پابندی والی چیزیں تو پائی جاتی ہیں، سائفر لہرانا پاکستان کے راز سے انحراف تھا، کانگریس کی قرارداد پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔

میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ پارٹی پر پابندی لگانے کا فیصلہ عدالت نے کرنا ہے، پاکستان مخالف قوتیں ان کو فنڈ ریزنگ کر رہی ہیں، دہشت گرد جماعتوں پر پابندی ہونی چاہئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں