ہمارا بیانیہ پہلے پاکستان پھر سیاست ہے: دانیال چودھری

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مسلم لیگ(ن)کےرہنما دانیال چودھری نے کہا ہے کہ ہمارا بیانیہ پہلےپاکستان پھرسیاست ہے۔

مسلم لیگ(ن)کےرہنما دانیال چودھری نے اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عناصرپاکستان کوکمزورکرنا چاہتےہیں،ایسے عناصرسوشل میڈیا پرشہدا کی بےحرمتی کرتےہیں، سکیورٹی فورسز کے بہادرجوان پاکستان کی بقا کے لیےجانیں دے رہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بڑی مشکل سے آج استحکام کی طرف جارہا ہے، ملک اب بہتری کی جانب رواں دواں ہے، مخالفین کےپروپیگنڈےکےباوجود آئی ایم ایف کےساتھ حکومت نےکامیاب معاہدہ کیا، ہمارا بیانیہ پہلےپاکستان پھرسیاست ہے۔

دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کےعوام اب معاشی استحکام چاہتےہیں،سٹاک مارکیٹ اور روپے کی قدر میں بہتری آرہی ہے،آج مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی نےدھرنا ختم کردیا ہے، حکومت کسی طرح کسی جماعت سے بلیک میل نہیں ہوگی۔

رہنما ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے پاکستان کو کمزور کرنے کی بات کرتےہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کوئی انگریزی بولےتو اس پر پابندی نہ لگائیں، گزشتہ چارسال پاکستان کوزخمی کیا گیا، اب ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے، کسی بھی ادارے میں کوئی ٹکراؤنہیں ہے، ہمارےمحافظوں کے خلاف روز مہم چلائی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں