وزیراعظم کی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی مذمت

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ میں خان یونس کے علاقے پر اسرائیلی فورسز کے پرتشدد حملے کے شدید مذمت کی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ خان یونس کے پناہ گزینوں کو انخلاء کی ہدایات کے منٹوں کے اندر اندر ایسا جارحانہ حملہ انسانیت کی تضحیک ہے، نہتے فلسطینی پناہ گزینوں کو انخلاء کا موقع بھی نہ دیا گیا، یہ بات واضح ہے کے اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی

محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں