امریکا: خاتون کو 43 سال بعد قتل کے الزام میں بے گناہ قرار دیکر رہا کر دیا گیا

نیویارک: (ویب ڈیسک) قتل کے الزام میں عمرقید کی سزا کاٹنے والی امریکی خاتون کو 43 سال بعد بے گناہ قرار دے کر جیل سے رہا کر دیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 64 سالہ سینڈرا ہیم کو 20 سال کی عمر میں ایک خاتون لائبریرین کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، سینڈرا ہیم کیخلاف بیان کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں ملا تھا وہ بیان بھی ان سے نفسیاتی ہسپتال میں تیز دوا کے اثر میں لیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق پولیس نے اپنے ایک ساتھی کو قتل کے جرم سے بچانے کیلئے اصل شواہد چھپائے تھے، قتل کے جھوٹے الزام میں 43 سال تک بے گناہ جیل میں قید رہنے والی سینڈرا ہیم نے رہائی ملنے کے بعد ایک پارک میں اپنے خاندان سے ملاقات کی۔

واضح رہے کہ سینڈرا ہیم کی قانونی ٹیم کے مطابق وہ امریکا کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک ناحق طور پر قید رہنے والی واحد خاتون ہیں۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں