وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ زیرغور لائے جانے کا امکان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، وزیراعظم محمد شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ زیرغور لائے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور قاسم سوری کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی پر بھی غور کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا منگل کو ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں