ملک احمد خان بھچر کا علامتی بھوک ہڑتال کو احتجاجی تحریک میں بدلنے کا اعلان

لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ اس بھوک ہڑتالی کیمپ کو احتجاجی تحریک میں بدلنے جارہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھوک ہڑتالی کیمپ میں ہمارے ارکان اور رہنماؤں نے شرکت کی، خواتین سمیت فارم 45 ارکان نے شرکت کی۔

ملک احمد خان بھچر نے کہا کہ اس احتجاج کو مزید بڑھائیں گے، علامتی بھوک ہڑتال کو احتجاجی تحریک میں بدلیں گے، ہماری عوامی اسمبلی اور احتجاج جاری رہے گا، یہ ہمارا ابتدائی احتجاج ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ 50 ہزار لاہور کے لوگ علامتی بھوک ہڑتال کے لئے تیار ہیں، چیف منسٹر کو بتا رہے ہیں آپ کے دن گنے جاچکے ہیں، ہم اپنے کیمپ پر موجود ہیں، تشدد کرنے والی خاتون ہماری ورکر نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں، پرامن جماعت ہیں، پولیس موجود تھی، تشدد کرنے والی خاتون کو گرفتار کرنا چاہئے تھا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں